Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نمرہ حاجیوں کے خیر مقدم کے لیے تیار  

کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے اس سال حج کرنے والوں کی سہولت کے لیے منی، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد کی اصلاح و مرمت، صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایئر کنڈیشن سسٹم ٹھیک کرادیا گیا۔ صاف ستھری ہوا کا انتظام ہے۔  
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مسجد نمرہ میں نیا ایئرکنڈیشن سسٹم  گزشتہ سال لگایا گیا تھا۔ یہ روایتی ایئر کنڈیشن سے مختلف ہے۔  

 ایک لاکھ 10 ہزارمربع میٹر رقبے پر قالین بچھائے گئے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد میں تجدید کاری کی بدولت صاف ستھری ہوا کا انتظام بہتر ہوگیا ہے۔  
بیان میں وزارت نے کہا کہ مسجد نمرہ کا ترقیاتی منصوبہ تمام ضروریات کو مدنظر رکھ کر نافذ کیا گیا ہے۔  معذوروں کے لیے سپیشل واش روم تیار کرائے گئے ہیں اور ان کے لیے خصوصی گزر گاہیں ہیں۔
مسجد میں  ایک لاکھ 10 ہزارمربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں۔ مسجد میں سی سی کیمرے اور حج کرنے والوں کے لیے رہنما سکرین نصب ہیں۔  
وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ میں نماز پڑھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ۔ سارا کام ریکارڈ وقت اور معیاری انداز میں انجام دیا گیا۔ 

سارا کام ریکارڈ وقت اور معیاری انداز میں انجام دیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب اخبار  24  کے مطابق وزارت اسلامی امور نے مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی حج کرنے والوں کے لیے جملہ سہو لتوں سے آراستہ کردیا۔
مزدلفہ کی مسجد المشعر الحرام میں بھی نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ ہوگا۔ اس حوالے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جملہ انتظامات کیے جائیں گے۔

شیئر: