Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درجہ حرات پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

گرمی کی لہر سے ریاض، اس کی کمشنریاں بھی متاثر ہوں گی(فوٹو اخبار 24)  
سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  مشرقی ریجن اور شمالی حدود ریجن میں پیر 27 جولائی سے جمعرات تک درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ اس بات کا بڑا امکان ہے کہ شدید گرمی کی لہر سے دارالحکومت ریاض، اس کی کمشنریاں اور تحصیلیں بھی متاثر ہوں گی-  
بیان میں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ القصیم اور مدینہ  منورہ ریجنوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

باحہ ریجن میں گردو غبار کے طوفان سے حد نظر محدود ہوگئی(فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتوار کو باحہ ریجن میں گردو غبار کے طوفان سے حد نظر محدود ہوگئی پھر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش نے منظرنامہ بدل دیا۔کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ 
باحہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق باحہ شہر المخواۃ، المندق، بلجرشی، الھجرۃ، بنی حسن اور غامد الزنان میں رات 8 بجے تک بارش ہوتی رہی ہے۔

شیئر: