Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 196 افراد گرفتار

ایک ماہ کے دوران سمگلنگ کی کئی کوششیں کی گئیں۔( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مسفر القرینی نے کہا ہے کہ 937 کلو گرام حشیش، 18 ہزار 893 کلو گرام نشہ اور پتے (قات) نشہ آور گولیاں اور افیون سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان، نجران، عسیر اور تبوک میں بری اور سمندری راستے سے ایک ماہ کے دوران سمگلنگ کی کئی کوششیں کی گئیں۔
سمگلنگ میں ملوث 196 افراد کو گرفتار کرلیا گیا- ان میں سے 42 کا تعلق ایتھوپیا، 113 کا یمن، 32 کا سعودی عرب، چار کا اردن، ایک کا مصر اور ایک کا اریٹیریا سے ہے۔ 

سرحدی محافظ ان کوششوں پر نظر رکھے ہوئے تھے-(فوٹو ایس پی اے)

کوسٹ گارڈز اور سرحدی محافظ ان سب کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے تھے- 
القرینی نے بتایا کہ ملزمان اور ضبط شدہ نشہ آور اشیا کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔  
ترجمان نے کہاکہ کوسٹ گارڈ بری اور بحری سرحدوں سے سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ان کے مدنظریہ بات ہے کہ نشہ آور اشیا کے سمگلر وطن عزیز کے نوجوانوں میں نشہ آور اشیا پھیلانے کے درپے ہیں اور وہ اس کے ذریعے سعودی عرب کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے کے لیے کوشاں ہیں۔ 

شیئر: