Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں ملازمت کے لیے کن غیرملکیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟

پاکستانی شہری کوٹے کے پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی حکومت نے ایک قانون تیار جا رہا ہے جس کے تحت کچھ غیر ملکیوں کو ملک میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کے تحت گھریلو ملازمین، جی سی سی ممالک کے افراد، گورنمنٹ کنٹریکٹ ورکرز، سفارتکار اور کویتی شہریوں کے عزیزو اقارب کو کوٹہ سسٹم سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
اس قانون کا مقصد کویت کی آبادی میں توازن پیدا کرنا ہے، اس کے تحت مالکان کو کوٹہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو ملازمت دینے سے منع کر دیا گیا ہے۔
ایسے مالکان جو غیر ملکیوں کے لیے مختص کیے گئے کوٹے سے تجاوز کریں گے انہیں 10 سال جیل اور تین لاکھ 26 ہزار اور 819 ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
نئی تجویز کے تحت انڈین شہری آبادی کے 15 فیصد سے تجاوز نہیں کرنے چاہیں۔ سری لنکن، فلپائنی اور مصری شہری 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں، جبکہ بنگلہ دیشی، پاکستانی، نیپالی اور ویت نامی شہری پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں۔
دیگر ممالک کے شہری تین فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چاہیں۔
اس قانون کا ڈرافٹ منظوری کے لیے کویت کی ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ قانون کے نفاذ کے بعد کوٹے سے تجاوز کرنے والے غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا جائے گا، لیکن مختلف صنعتوں کے مقررہ ٹارگٹ حاصل کرنے تک بیرون ملک سے بھرتی روک دی جائے گی۔

شیئر: