Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں چوری کی 96 وارداتیں، گروہ گرفتار

گروہ میں ایک سعودی شہری اور تین غیرملکی شامل تھے۔( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے چوری کی 96 وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے رپورٹیں درج کرائی جارہی تھیں کہ ان کے یہاں چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔
پولیس نے رپورٹ درج کرانے والوں سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ جس میں ایک سعودی شہری اور تین غیرملکی شامل تھے۔
تارکین کا تعلق چاڈ سے ہے۔ ان میں سے ایک اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی  کا بھی مرتکب پایا گیا۔ چاروں افراد 96 وارداتیں کرچکے تھے- 
ترجمان نے بتایا کہ چوروں کا گروہ گھروں میں گھس کر مالکان کے ساتھ مارپیٹ کرتا اور قیمتی سامان و نقدی لےکر فرار ہوجاتا تھا۔ دکانوں میں ڈاکے بھی ڈال رہا تھا ۔کہیں کہیں خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کررہا تھا۔ ان کا اہم نشانہ غیرملکی ورکرز تھے۔
ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ 96 ہزار ریال مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے  لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

شیئر: