’ایشوریا کو ہسپتال سے فارغ کرنے پر آنسو نہیں روک سکا‘
ایشوریا اور ان کی بیٹی کو کورونا سے صحت یابی کے بعد پیر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ جب ان کی بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کے آٹھ سالہ پوتی کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارع کیا گیا تو وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں سکے۔
خیال رہے امیتابھ بچن، ایشوریا اور ان کی بیٹی کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔
پیر کو ایشوریا رائے اور ان بیٹی کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارع کر دیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن جو کہ ابھی تک کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے کا تازہ ترین میں ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب ان کی بہو اور پوتی کو ہسپتال سے ڈسچارچ کیا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسوں روک نہیں پائے۔
بگ بی نے لکھا کہ ’ بھگوان آپ کے کرم کا کوئی حساب نہیں۔‘
منگل کو ہسپتال میں داخلے کے دسویں روز ایشوریا اور ان کی بیٹی کو صحت یابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
ہستال سے فراغت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایشوریا کے شوہر ابھیشک بچن جو خود بھی کورونا کی وجہ سے اسی ہسپتال میں داخل ہے، نے لکھا ’ کہ آپ تمام لوگوں کا مسلسل دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ، ایشوریا اور ارادھیا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میرے والد اور میں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ہسپتال میں ہی رہیں گے۔‘
11 جولائی کو بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے ایک ہی دن بعد ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جب کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
ایشوریا تقریباً ایک ہفتے تک گھر میں ہی آئسولیشن میں رہیں۔ تاہم 17 جولائی کو طبیعت خراب ہونے پر ایشوریا کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔