Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 1897 نئے کیسز

 کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں  منگل 28 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار 897 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار 934 تک پہنچ چکی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سےجاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کووڈ 19 وائرس سے 2 ہزار 688 افراد صحتیاب ہوئے۔جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 25 ہزار 624 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 42 ہزار418 ہیں جس میں دوہزار103انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا سسے مزید 29 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد دوہزار789 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض طائف میں 183 سامنے آئے ہیں جبکہ  الھفوف میں 167 ، ریاض 118 ، مکہ مکرمہ 117 ، دمام 67 ، نجران 33 ، المبرز 36 ، مدینہ منورہ 30 ، بریدہ 49 ، جدہ 74 ، خمیس مشیط 91 ، ابھا 32 ، الرس 16 ، جازان 44 ، حفر الباطن 54 ، تبوک 57 ، الخبر 11 ،قطیف 17 اور وادی الدواسر 20  میں مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 934 تک پہنچ چکی ہے(فوٹو روئٹرز)

مملکت کے 6 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک ، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو ، دو اور 12 شہروں میں تین ، تین،11 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے دوری کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

شیئر: