Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز

محفوظ سمندری سیاحت کے لیے صحت ضوابط  تیار کیے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں  بحیرہ احمر کے ساحل پر سمندری سیاحت کے لیے پہلی مرتبہ لگژری کروز  متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی سیاحت اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال سعودی سمر فیسٹیول کے دوران مملکت میں بحیرہ احمر کے ساحل پر لگژری کروز کے ذریعے سمندری سیر کا تجربہ کیا جائے گا-
 سیاحت اتھارٹی نے وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ سمندری سیاحت سے لطف اٹھانے کے لیے صحت ضوابط  تیار کیے ہیں۔
 سعودی سیاحت اتھارٹی نے کروز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر لگژری کروز متعارف کرائیں اور  ان کے روٹ طے کیے جائیں۔

 لگژری کروز کے ذریعے سمندری سیر کا تجربہ کیا جائے گا- (فوٹو سبق)

سمندری سیاحت کے سلسلے میں سیاحوں کو سہو لتیں فراہم کی جائیں۔ کروزشپ پروگرام  25 جون سے 30 ستمبر 2020 تک جاری سمر فیسٹیول کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔
 اتھارٹی نے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’وزٹ سعودی ‘ پروگرام جاری کر رکھا ہے۔
 سعودی سیاحت اتھارٹی مملکت بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ، سیاحوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سروے بھی کرا رہی ہے۔

شیئر: