Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل پر پابندی ڈیڑھ سال کر دی گئی

عمر اکمل نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تین سال کی پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل پر ایڈجوڈیکیٹر نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سنائی گئی پابندی کی سزا کو کم کر کے ڈیڑھ  سال کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مقرر کردہ ایڈجوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے سنایا۔ عمر اکمل اگست 2021 تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ 
یاد رہے کہ عمر اکمل پر پابندی کا فیصلہ 27 اپریل کو سنایا گیا تھا۔ 

 

پابندی کا فیصلہ ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا کو جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 'چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی۔‘
اس کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی تھی۔ جہاں عمر اکمل خود پیش ہوئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے کی۔ 
عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کیا تھا۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کا مطلب کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں کرکٹ بورڈ کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں