Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1759 کیسز ،ایک دن میں 27 اموات

کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ایک دن میں کورونا کے 1759 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 27 افراد کورونا سےہلاک ہوئے۔
مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ 72 ہزار 590 ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں کووڈ 19 سے 2 ہزار 945 افراد شفایاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے 2 لاکھ  28 ہزار 569 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 کورونا سےبچاو کےلیے سماجی فاصلے پر عمل ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 41 ہزار 205 ہے جن میں کورونا وائرس ایکٹو ہے ۔ مذکورہ تمام مریضوں کو وزارت صحت کی زیر نگرانی کورنٹائن سینٹرز میں رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی مریضوں میں سے 2 ہزار 63 کی حالت نازک ہونے کے سبب ان کا علاج انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں جاری ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کےحوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 29 جولائی کو سب سے زیادہ مریض الھفوف میں رہے جہاں 160 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں یہ تعداد 122 رہی ، ریاض میں 108 ، مدینہ منورہ 83 ، دمام 70 ، ینبع 55 ، جازان 51 ، ابھا 49 ، المبرز47 ، جدہ 40 ، حائل اور نجران 39 ،  39 ، خمیس مشیط اور حفر الباطن میں مریضوں کی تعداد 32 ، 32 رہی۔
وادی الدواسر میں 30 ، تبوک 28 ، طائف 27 ، بریدہ اور شرورہ 23 ، 23 ، ظھران الجنوب 22 ، بقیق اور الظھران 20 ، 20 ، المذنب ، الخبر اور قطیف میں 19 ، 19 ، خلیص ، قلوہ اور النعیرہ میں 17 ، 17 ، المجاردہ 16 ، خلیص اور رجال المع میں 15 ، پندرہ ، بارق ، بلسمر اور بیش میں 14 ، 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مملکت کے میں سب سے کم کورونا کے مریض 19 شہروں میں سامنے آئے جہاں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 18شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو اور 7 شہروں میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ہر شخص اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرے تاکہ مہلک مرض سے خود کو اور دوسروں میں بھی محفوظ رکھا جاسکے۔
 

شیئر: