Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی میں شرکت مہنگی پڑ گئی، 20 افراد کورونا میں مبتلا

سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے سے متاثر ہوئے ( فائل فوٹو روئٹرز)
ابوظبی میں  شادی میں مہمانوں کو شرکت مہنگی پڑگئی۔ 20 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ایک خاندان اور ان کے ہمسایوں میں سے 20 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 
ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے ایک وڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ابوظبی کا ایک خاندان تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کررہا تھا۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی خاندان کا کوئی فرد ہی انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے باہر جاتا تھا۔ 
ایک رشتہ دار کی موت واقع ہوگئی۔ خاندان کا ایک فرد تعزیت کے لیے گیا جہاں متوفی کا بھائی کورونا وائرس میں مبتلا تھا لیکن وائرس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں اس سے اس کا ملنا جلنا ہوا۔ 
ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے مزید بتایا کہ چند روز بعد اس خاندان نے اپنی ایک بیٹی کی شادی تقریب منعقد کی۔ محدود پیمانے پر مہمان مدعو کیے گئے مگر سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ کسی نے بھی شادی کی تقریب کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی۔ تقریب کے دو ہفتے بعد خاندان کے افراد اور ان سے ملنے جلنے والے پڑوسیوں میں کورونا کی علامتیں نمودار ہونے لگیں۔ 

لوگوں کو یہ گمان ہوچلا ہے کہ کورونا کی وبا ختم گئی۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

اماراتی محکمہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ حوسنی نے خبردار کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو یہ گمان ہوچلا ہے کہ کورونا کی وبا ختم گئی۔ ایسا نہیں ہے۔ سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور ماسک نہ پہننے کی صورت میں کوئی شخص بھی کسی بھی وقت کہیں بھی وائرس کی زد میں آسکتا ہے۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ سب لوگ ان دنوں اور آنے والے ایام میں زیادہ احتیاط برتیں۔ محتاط زندگی کو طرز حیات بنالیں۔ پابندی سے ماسک کا استعمال کریں۔ سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دو میٹر کے فاصلے کا خیال رکھیں۔ 

شیئر: