Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 2 لاکھ 41 ہزار مریض صحت یاب

پاکستان میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 421 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1176 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے 17 افراد ہسپتالوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 74 ہزار 288 مریضوں کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 26 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں 27 ہزار 421 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔

 

پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 56 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک پورے ملک میں 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے دستیاب 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 227 زیر استعمال ہیں۔ گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 1229 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں ہے جن کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 ہے جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 403 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں 2 ہزار 151 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے 81 ہزار 260 صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں وبا سے 2 ہزار 116 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے کل 2 لاکھ 74 ہزار 288 کیسز سامنے آئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 14 ہزار 884 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 27 ہزار 119 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار 178 اموات ہوئی ہیں۔
بلوچستان میں وبا سے 11 ہزار 601 افراد متاثر ہوئے ہیں، 9 ہزار 976 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں 136 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے، ایک ہزار 449 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 49 افراد کی جان چلی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے ایک ہزار 989 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار 566 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ علاقے میں 48 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: