Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پہلے نمبر پر، سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

چین میں ہواوے کے 70 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون فروخت ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
ٹیکنالوجی کے کاروبار پر تحقیق کرنے والی کمپنی کینالس نے کہا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی میں چینی کمپنی ہواوے، سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں سمارٹ فون فروخت کرنے والی سب سے بڑی فرم بن گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینالس نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے فرم ہواوے نے پانچ کروڑ 58 لاکھ سمارٹ فونز اور ڈیوائسز مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھیجے جبکہ سام سنگ کی طرف سے پانچ کروڑ 37 لاکھ سمارٹ فونز فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔
تحقیق کرنی والی کمپنی کینالس کے مطابق امریکی پابندیوں نے چین سے باہر ہواوے کے کاروبار کو دباؤ اور مشکلات میں رکھا لیکن مقامی مارکیٹ میں اس کا غلبہ رہا۔
کینالس نے مزید کہا کہ اپنے ہی ملک میں ہواوے کے 70 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون فروخت ہوئے۔
ہواوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود یہ غیر معمولی کارکردگی کی علامت تھی۔
تاہم دوسری سہ ماہی میں ہواوے کی ڈیوائسز کی بیرون ملک فروخت میں میں تیسری دفعہ کمی واقع ہوئی ہے۔
 

امریکہ نے ہواوے کی ایگزیکٹو مینگ وانگژو کی حوالگی کی بھی درخواست کی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ہواوے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جیوپولیٹکل تنازعے کی وجہ سے ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ہواوے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے خطرہ ہے۔
امریکہ نے دھوکہ دہی کے الزامات پر ہواوے کی ایگزیکٹو مینگ وانگژو کی حوالگی کی بھی درخواست کی ہے جس سے چین اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید نقصان پہنچا ہوا ہے۔ مینگ وانگژو کینیڈا میں گھر پر نظر بند ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں