Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی اداروں میں ایس او پیز کی 5 ہزار خلاف ورزیاں

150 سے زیادہ اداروں کو سیل کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں طبی اداروں اور ھسپتالوں میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کا جائزہ لینے کےلیے گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک لاکھ 53 ہزار تفتیشی دورے کیے گئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی ٹیموں نے 5 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ 150 اداروں کو سنگین خلاف ورزیوں پرسیل کیا گیا ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 37 ہزار ھسپتال ، 39 ہزار سے زائد طبی مراکز ، 6800 امراض قلب اور گردہ سینٹرز کے علاوہ 69 ہزار وزٹ فارمیسز کے شامل تھے۔ 

 تفتیشی دوروں کا مقصد ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا تھا( فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے طبی اداروں کے دورے کا مقصد وہاں کووڈ 19 کے حوالے سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کےعلاوہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا جن میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کےاصول پر عمل شامل تھا۔ 
طبی اداروں میں کام کرنے والوں کےلیے بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کا جائزہ لینا ان دوروں کا بنیادی ہدف تھا۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مختلف طبی اداروں میں 5 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جبکہ 150 سے زیادہ اداروں کو سیل کیا گیا۔

گزشتہ 6 ماہ میں ایک لاکھ 53 ہزار تفتیشی دورے کیے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

طبی اداروں میں کی جانے والی خلاف ورزیاں سنگین نوعیت کی تھیں جن میں سماجی فاصلے کے اصول کو پامال کرتے ہوئے اداروں میں لوگوں کی تعداد کافی زیادہ پائی گئی تھی۔ بعض اداروں میں سابقہ نوٹس پرعمل نہ کرتے ہوئے خلاف ورزیاں دہرائی گئی تھیں۔ 
وزارت صحت نے تمام طبی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ مقررہ ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو اس کی سزا 3 لاکھ ریال جرمانہ اور ادارے کی بندش کے علاوہ کمپنی اور صحت اداروں سے منسلک افراد کےلائسنس 2 برس کے لیے معطل کیے جاسکتے ہیں۔ 

شیئر: