Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرعربیہ کی کابل اور ڈھاکہ کے لیے پروازیں

 ایمریٹس اور اتحاد ایئرنے بھی فلائٹس دوبارہ شروع  کی ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی ایئرعربیہ نے جمعہ 7 اگست  اسے ابو ظبی سے افغانستان اور بنگلہ دیش کے  لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
  یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق ایئرعربیہ کا آغاز اتحاد ایئر ویز کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد دارلحکومت کی کم لاگت والی فضائی کمپنی کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ خطے میں کم لاگت کی بڑھتی ہوئی فضائی سفر کی مارکیٹ سے استفادہ کیا جاسکے۔
 قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائنز نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ شروع کی تھی۔

ایئرعربیہ نے جولائی میں مصر کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔( فوٹو دی نیشنل)

ایئرعربیہ نے اپنی سروس کا آغاز جولائی 2020 میں ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مصر میں سکندریہ کے لیے پروازوں کے ذریعے کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایئرعربیہ نے حال ہی میں  14 ارب ڈالر کا معاہدے کیا ہے جس سے 120 ایئر بس اے 320 خریدے جائیں گے۔
ائیر لائن کے پاس اس وقت 53 ائیر بس اے 320 اور اے 321 طیارے موجود ہیں۔

شیئر: