Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کی شام میں جوابی کارروائی، نیتن یاہو کی تنبیہ

'اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے قنیطرہ کے قریب جنوب میں شامی فوج کے اہداف پر حملے کیے لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔' فائل فوٹو: روئتڑز
گولان ہائٹس پر حملے کی کوشش کے جواب میں اسرائیل نے شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی کے بعد وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر جواب دیں گے۔
وسطی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ، 'ہم نے ایک سیل مار گرایا ہے اور اب بھیجنے والوں کو ماریں گے۔ خود کو بچانے کے لیے جو ہو سکا ہم وہ کریں گے۔'
انہوں نے مزید کہا 'یہ محض الفاظ نہیں، ان میں اسرائیل کی ریاست اور اس کے پیچھے فوج کا وزن ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔'
واضح رہے کہ اسرائیل نے پیر کی شب جنوبی شام میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے۔ یہ حملے گولان ہائٹس میں دھماکہ خیز مواد رکھے جانے کے جواب میں کیے گئے۔
گولان ہائٹس 1967 سے اسرائیل کے قبضے میں ہے۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ثنا کا کہنا ہے ک اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے قنیطرہ کے قریب جنوب میں شامی فوج کے اہداف پر حملے کیے لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: