Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور نجران میں طوفانی بارش ، سیلابی صورتحال

نجران وادی کے برساتی نالے میں طغیانی کی کیفیت ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کے برساتی نالے میں طغیانی کی کیفیت ہے۔
شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جاری ہیں کہ سیلابی ریلے سے دور رہیں۔ 

ٹریفک پولیس نے بعض شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کردیا ہے(فوٹو سبق)

نجی ٹی وی ’الاخباریہ ‘ نے اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کا مرکزی برساتی نالہ جس میں پانی سوکلومیٹر تک پہنچ چکا ہے۔  
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے میں پانی اس سے قبل اتنا نہیں آیا جتنا اس برس آیا ہے۔
انتظامات کے حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔ ریجن میں نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کا پریشانی نہیں تاہم بعض نشیبی مقامات پر پانی کھڑا ہے۔ 

جازان کی سڑکوں اور بعض نشیبی مقامات پر پانی کھڑا ہے۔ ( فوٹو سبق)

شہری دفاع نے ریجن میں آنے والوں کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں۔ خاص کرسیلابی گزرگاہوں کے اطراف میں تفریحی خیمہ نہ لگائیں۔
 دوسری جانب ویب نیوز ’سبق ‘ نے جازان ریجن میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ علاقے میں شدید بارش کے بعد ٹریفک پولیس نے بعض شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کردیا ہے تاکہ وہاں سے نکاسی آب کا کام مکمل کیاجاسکے۔ 
جازان شہر میں بارش کے بعد بعض علاقے شدید متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کو مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں رکھنے کےلیے متبادل روٹ کا بندوبست کرنا پڑا ہے۔ 

شیئر: