Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ماڈل کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگہی مہم

سعودی نوجوان موٹر سائیکل پر نجران سے ریاض پہنچ گیا۔ ( فوٹو اخبار 24)  
مملکت میں سعودی سیاح فہد العضل کورونا وائرس آگہی مہم کے لیے موٹر سائیکل پر نجران سے ریاض پہنچ گیا۔   
الاخباریہ کے مطابق فہد العضل جو ’رحالکو‘ کے لقب سے مشہور ہے ریاض کی سڑکوں پر کورونا کا ماڈل لے کر گھوم رہا ہے۔
مقامی شہری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ’ دراصل کورونا وائرس کا ماڈل ہاؤس آئسولیشن کے زمانے میں تیار کیا تھا۔ خواہش تھی کہ  وبا ختم ہونے پر یہ ماڈل لے کر سعودی عرب کے شہروں میں لے کر جاوں۔ عوام کو وبا سے نجات کی خوشخبری دینے کے لیے کورونا کا ماڈل تیار کیا تھا‘۔
فہد العضل کا کہنا تھا کہ ’ صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور وبا کا دورانیہ طول پکڑ گیا ہے۔ اب طے کیا ہے کہ لوگوں کو وائرس کے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔ اس کے لیے کورونا کے علامی ماڈل کی نمائش سے بہتر کوئی وسیلہ نہیں  ہوسکتا‘۔
 الاخباریہ کے معروف پروگرام ’الیوم‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ کورونا کا  ماڈل تیار کرتے وقت گلابی رنگ کا استعمال کیا جبکہ اس کے اندر سرخ، نیلی اور دودھیائی تین قسم کی روشنیوں کاانتظام کیا اور پر تین جملے تحریر کیے ہیں‘۔  
’سب لوگ دعائیں کرکے اللہ سے قریب ہوں ۔حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور یہ کہ وبا سے  نجات میں پابندی مدد گار ثابت ہوگی‘۔ 
فہد العضل نےمزید کہا کہ ’کورونا کےماڈل کو گاڑی کی بیٹری یا گھریلو بجلی سے روشن کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تیاری میں دو  ماہ صرف ہوئے جبکہ نجران سے ریاض تک کا سفر بارہ گھنٹے میں طے کیا ہے‘۔

شیئر: