Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت دھماکوں میں جرمنی کی خاتون سفارت کار ہلاک

بیروت دھماکوں میں 135 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے (فوٹو: روئٹرز)
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکوں میں ایک خاتون جرمن سفارت کار بھی ہلاک ہوگئی ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے سفارت کار کی دھماکوں میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 
وزیر خارجہ ہیکو ماس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‘دفتر خارجہ میں ہم سب اپنے ساتھی کی موت پر غمگین ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ خاتون سفارتکار لبنان کے دار الحکومت بیروت میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہلاک ہوگئی۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی جانب سے بھی لبنان میں خاتون سفارتکار کی ہلاکت پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا جس میں متوفیہ کے لواحقین اور ساتھیوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے بیروت میں منگل کے روز دو زور دار دھماکوں میں 135 افراد ہلاک اور پانچ ہزار زخمی ہوئے تھے۔
دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث حکام کے مطابق اڑھائی سے تین لاکھ لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: