Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر کو 758 ملین ڈالر کا خسارہ  

کورونا کے باعث مارچ  2020 سے پروازیں معطل تھیں- فوٹو الامارات الیوم
اتحاد ایئر نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اسے کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث  758 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتحاد ایئر نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس نے 30 جون 2020 تک 6 ماہ میں 35 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی- جبکہ 2019 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران  82 ملین افراد نے ایئر لائن کے جہازوں پر سفر کیا تھا-
اتحاد ایئر نے امید ظاہر کی ہے کہ رفتہ رفتہ معمول کی پروازیں بحال ہوں گی اور آئندہ چھ ماہ کے دوران صورتحال بہتر ہوگی- مارچ  2020 سے پروازیں معطل تھیں- جس کی وجہ سے کمپنی کو تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا-
واضح رہے کہ کورونا کے باعث متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کوکافی نقصان پہنچا ہے- ایئرلائنیں اب اس نقصان کو مزید کم کرنے کے لیے مختلف تدابیر پر عمل پیرا ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: