Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئرلائن: یکم جولائی سے پروازوں کا آغاز

مسافر بغیر اضافی فیس کے سفر کی تاریخیں تبدیل کروا سکتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی کی قومی فضائی سروس اتحاد ایئرویز نے یکم جولائی سے دنیا کے 29 شہروں کے لیے فضائی سروس کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں یورپی ممالک کے شہر شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد ائیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث سروس بند ہونے کے بعد بتدریج دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایئرپورٹس بھی بند کیے گئے (فوٹو عرب نیوز)

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پروازیں یکم سے 15 جولائی کے درمیان بتدریج شروع کی جائیں گی ۔
16 جولائی سے ایئرلائن متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ مل کر مزید مقامات کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کرے گی۔ دیگر منزلوں میں نیویارک، سڈنی، منیلا اور ٹورنٹو شامل ہیں۔

اتحاد ایئرویز نے یکم جولائی سے فضائی سروس کے دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

اتحاد ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن مسافروں نے31 اگست سے 30 نومبر 2020  تک کسی بھی مقام کے لیے اتحاد ایئر سے بکنگ کروا رکھی ہے وہ بغیر اضافی فیس کے سفر کی تاریخیں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

پروازیں یکم سے 15 جولائی کے درمیان بتدریج شروع کی جائیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

واضح رہے کہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس  کے کیسز کسی حد تک کم ہو گئے ہیں 23 جون سے غیر ملکیوں کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی جائے گی۔

شیئر: