Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس، اتحاد ائیر ویز ملازمین کو ستمبر تک کم تنخواہیں دیں گے

تنخواہوں میں کٹوتی کا دورانیہ اس مہینے، جون میں ختم ہونا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہونے والے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ائیر لائنز ایمریٹس اور اتحاد ائیرویز اپنے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا دورانیہ بڑھا کر ستمبر تک کر دیا ہے۔
وبا کے دوران دنیا بھر میں پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ 
ایمریٹس اور اتحاد نے اپنا کام محدود کیا ہوا ہے، جس میں زیادہ تر متحدہ عرب امارات سے باہر جانے والی پروازیں ہیں۔
امارات نے گذشتہ ہفتے وہاں کے ہوائی اڈے پر مسافروں کے رکنے پر سے پابندی ہٹائی ہے جس کے بعد اب یہ دونوں ائیرلائنز متصل پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک دفتری ای میل دیکھی ہے جس کے مطابق ایمریٹس نے اتوار کو اپنے ملازمین کو بتایا کہ انہوں نے تین ماہ کا جو تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا اس کو بڑھا کر ستمر 30 تک کر دیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی کا یہ دورانیہ اس مہینے جون میں ختم ہونا تھا۔
ای میل کے مطابق کچھ کیسز میں تنخواہوں میں زیادہ کٹوتی ہوگی، جیسا کہ ۵۰ فیصد تک۔ اس میں یہ بھی لکھا تھی کہ یہ فیصلہ کمپنی کی کیش کی صورتحال کو بچانے کے لیے تمام آپشنز کا جائزہ لینے کے بعد کیا جارہا ہے۔
امارات کی حکومت کا ایمریٹس گروپ نے اس بارے میں کوئی بیان دینے روئٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ اپریل سے ایمریٹس نے بنیادی تنخواہیں تین ماہ کے لیے 25 سے 50 فیصد تک کم کی تھیں، تاہم یہ کٹوتی کم درجے والے ملازمین پر لاگو نہیں کی گئی تھی۔
ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ابوظبی کی اتحاد ائیرویز نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 50 فیصد تک کی کٹوتی کے دورانیے کو ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔

شیئر: