Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: اتحاد ایئرویز کا مسافروں کے لیے نیا تشخیصی نظام

تشخیصی نظام کی معلومات اتحاد ائیر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں(فوٹو عرب نیوز)
اتحاد ایئرویز نے اپنے مسافروں کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر اپنانے اور سفر سے قبل اس سے آگاہ رہنے کے لیے ویب سائٹ کے ذریعے تشخیص کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کی سرکاری ایئر لائن اتحاد ائیرویز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دوران سفر اپنے مسافروں کی صحت کی مکمل حفاظت کے لیے اس مرض کے خطرات سے آگاہی کے لیے نیا تشخیصی نظام تیار کیا ہے۔

صحت کے ساتھ سفر ہمارے مہمانوں کے لیے انتہائی اہم ہے (فوٹو اتحاد ایئرویز)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق آسٹرین ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے تیار کیے گئے اس تشخیصی نظام کے تحت فضائی سفر سے قبل مسافروں کی صحت سے متعلق سوال جواب کیے جائیں گے جس سے مسافر کو سفر کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
اس تشخیصی نظام کے ذریعے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رہنما اصولوں کی بنیاد پر فضائی سفر کے خواہشمند مسافروں سے 22 سوالوں کے جوابات طلب کیے جائیں گے۔

حفاظتی اقدامات کے ساتتھ فضائی سفر کی بتدریج اجازت دی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

اتحاد ایئرویز کی جانب سے کہا گیا ہے 'ہم اتحاد ایئرویز کے ساتھ سفر کرنے کا انتخاب کرنے والوں کی مستقل حفاظت اور ذہنی سکون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صحت اور تندرستی کے ساتھ سفر ہمارے مہمانوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔'
کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر کے لیے اس حفاظتی انتظام کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

مسافروں سے 22 سوالوں کے جوابات طلب کیے جائیں گے (فوٹو عرب نیوز)

اتحاد ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے اس تشخیصی نظام کے متعلق معلومات ایئرلائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں جہاں یہ  متعدد زبانوں میں فراہم کی گئی ہیں۔ ائیر لائن کی جانب سے جلد ہی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی مسافروں کو اس پر دسترس حاصل ہو گی۔

شیئر: