Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا عید الاضحیٰ کے بعد کورونا تیزی سے پھیلے گا؟

حفاظتی اور صحت تدابیر کی پوری طرح پابندی کی جائے- فوٹو عاجل
وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد نئے کورونا وائرس کے  تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات کے دعوؤں کی حقیقت اجاگر کر دی-
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے سب لوگوں کو تاکید کی کہ وہ معمول کی زندگی گزارنے کے لیے حفاظتی اور صحت تدابیر کی پوری طرح سے پابندی کریں-  ایسا کیے بغیر نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا-
وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ  مقامی شہری اور مقیم غیرملکی حفظان صحت کے ضوابط اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو کس حد تک نظر انداز کرتے ہیں-
العبد العالی نے کہا کہ اگر سب لوگ سماجی تقریبات اور عید ملن کے پروگراموں میں سماجی فاصلے، ماسک اور دستانوں کے استعمال کی پابندی کرتے رہیں ہوں گے تو ایسی صورت میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد وائرس کے  تیزی سے پھیلنے کا کوئی امکان نہیں-
وزارت صحت کے ترجمان نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے اطمینان دلایا کہ صحت ٹیموں کے مشاہدے کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے عید ملن کے پروگراموں میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی عمدہ طریقے سے کی ہے- سماجی فاصلے کا اہتمام رکھا گیا- ملتے جلتے وقت محفوظ فاصلہ برقرار رکھا گیا- صفائی کا اہتمام رکھا گیا- ماسک اور دستانوں کا استعمال بھی تسلی بخش رہا- یہ ساری علامتیں ایسی ہیں جن کی بنیاد پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود رہے گا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: