Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: ایران سے دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دھماکہ خیزمواد اسمگل کرنے میں لبنانی حزب اللہ ملوث ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرینی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران سے دہشتگردی کےلیے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی سمگل کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
العربیہ نیوز نیٹ نے بحرینی وزارت داخلہ کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بحرینی سیکیورٹی فورسز نے ایران سے دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

بحریتی حکام کا کہنا ہے کہ 2 اسمگلروں کو بھی حراست میں لیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

 جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران ملزمان نے اس امر کا بھی اعتراف کیا کہ دھماکہ خیزمواد بحرین منتقل کرانے میں لبنانی دہشتگرد ملیشیا حزب اللہ ملوث ہے۔
یاد رہے لبنانی حزب اللہ ملیشیا نے فروری 2011 میں بحرین میں اہم ٹارگٹس کو ہٹ کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ اس وقت ناکام ہو گئے تھے جب سیکیورٹی اداروں نے مناما کے ساحل سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ جو کہ ایران سے اسمگل کیا جارہا تھا صبط کرلیا تھا۔
قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق رہنما محمد علی جعفری نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ 4 برس قبل لبنان سمیت دیگر قریبی ممالک میں 2 لاکھ عسکریت پسندوں کو بھرتی کیا گیا ہے جن کا مقصد خطے کے امن کو غیر مستحکم بنانا تھا

شیئر:

متعلقہ خبریں