Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد بن راشد کی دبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ

حاکم دبئی نے اس دوران نماز مغرب بھی ادا کی۔(فوٹو دبئی میڈیا)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ  دبئی کے مختلف علاقوں میں  ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل چلاتے نظر آرہے ہیں۔ 
حاکم دبئی نے اس دوران نماز مغرب بھی ادا کی۔ لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا۔

لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا(فوٹو دبئی میڈیا)

یاد رہے کہ شیخ محمد بن راشد وقتا فوقتا عوام سے ملنے، ان کی ضروریات دریافت کرنے اورانہیں ملکی قیادت کے ساتھ اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ 
کسی بھی شاپنگ سینٹر میں پہنچ کر عام لوگوں کے ساتھ شاپنگ کرنے لگتے ہیں۔ کبھی کسی ریستوران جاکر عام گاہکوں کے ساتھ  لنچ یا ڈنر کر لیتے ہیں۔

دبئی کے مختلف علاقوں میں ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل چلا تے رہے۔ (فوٹو دبئی میڈیا)

اس موقع پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوانے کا اہتمام کرتے ہیں اور کبھی اپنا کوئی ایسا مسئلہ بھی حل کرالیتے ہیں جس کے لیے وہ اس قسم کے یادگار لمحات کی تلاش میں رہتے ہیں۔
اس سے قبل شیخ محمد بن راشد کی موٹر سائیکل پر تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

شیئر: