Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ندی میں ڈوبنے والے ایشیائی کی نعش برآمد

ہلاک ہونے والے کی عمر 30 برس کے قریب ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
ابھا میں شہری دفاع کی غوطہ خور ٹیم نے ’عیسرڈیم ‘ میں ڈوبنے والے ایشیائی کی نعش نکال لی ۔ ہلاک ہونے والا ایشیائی عسیر ندی میں پیراکی کر رہا تھا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کیپٹن محمد السید کے حوالے سے بتایا کہ شہری دفاع کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ عیسرندی میں ایک شخص پیراکی کے دوران ڈوب گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے ’ضبوی طبب‘ ندی میں ڈوبنے والے شخص کو تلاش کیا مگر ان کا کہیں سراغ نہیں ملا۔

 کافی دیر کی جدوجہد کے بعد نعش برآمد کرلی گئی (فوٹو: سبق نیوز)

شہری دفاع کے ترجمان کپیٹن محمد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے غوطہ خور کافی دیر کی جدوجہد کے بعد بالآخر ایشیائی شخص کے نعش ندی کے ’بند‘ کے اطراف سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 30 برس کے قریب ہے اس کے بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
نعش کو شہری دفاع نے ہلال الاحمر کے سپرد کردیا جسے ریجن کے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے تاکہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کے ورثا سے رابطہ کیا جا سکے۔

شیئر: