Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن کونسل کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل

گورنر تبوک نے ڈاکٹر خلود الخمیس کو نئے منصب کی مبارکباد دی- فوٹو ایس پی اے
سعودی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک ریجن کونسل کی سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے۔ مملکت میں اس منصب پر فائز ہونے والی یہ پہلی خاتون ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان سے پیر کو ڈاکٹر الخمیس نے ملاقات کی۔
گورنر نے انہیں نئے منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلود نئی ذمہ داری احسن شکل میں انجام دیں گی۔ سعودی خاتون مختلف سرکاری اداروں میں اپنا کردار شایان شان طریقے سے ادا کررہی ہیں اور وہ وطن عزیز کی روشن تصویر بن چکی ہیں- 
شہزادہ فہد بن سلطان نے تبوک کونسل کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسل خطے میں تمام ترقیاتی و سماجی شعبوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ 
ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ وہ تبوک کی بیٹی ہیں اور اس منصب پر سرفراز کی جانے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ شاہ سلمان، ولی عہد اور گورنر تبوک سعودی خواتین کو وطن عزیز میں کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 
ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہاکہ  تبوک کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جانے میں اپنا کردارادا کروں گی-  
ڈاکٹر خلود الخمیس نے 2018 میں امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی  کی- انہوں نے پہلے لیکچرار کی حیثیت سے تبوک یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس میں تدریس کے فرائض انجام دیے پھر ریڈر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے کئی معیاری تحقیقی مقالے پیش کیے جبکہ سائنس اور یونیورسٹیز سٹڈیز کے شعبوں کے کئی پروگراموں میں حصہ لیا۔ 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: