Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کے مزید 168 کیسز

شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا(فوٹو، سوشل میڈیا)
مصر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 168 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ایک دن میں 24 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے مصری وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہزار 109 افراد شفایاب ہوئے ۔

اب تک 5 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ مصر میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 95 ہزار 834 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک مرض سے 54 ہزار 888 صحتیاب ہوئے۔
کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد لازمی ہے جس کےلیے گھروں سے باہر جاتے وقت طبی ماسک کا استعمال اور ہرہاتھوں کو مسلسل صاف کرنا انتہائی ضروری ہے۔

شیئر: