Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکنگ کے لیے انڈیا کا سائبر حملہ

پاکستان کے حساس اداروں نے انڈین سائبر حملوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو سائبر سکیورٹی بڑھانے اور ممکنہ حملوں کی نشاندہی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
 بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے بڑے سائبر حملوں کی نشاندہی کی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سائبر حملوں کے تحت پاکستانی سول اور عسکری عہدیداروں کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مخلتف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں  
’افواج پاکستان نے اس قسم کی سرگرمیاں ناکام بنانے کی غرض سے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔‘
 بیان کے مطابق سائبر سکیورٹی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں سائبر حملوں اور واٹس ایپ ہیک ہونے کا خدشے ظاہر کیا گیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نے تمام سرکاری افسران کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ کو سرکاری دستاویزات بھیجنے کے لیے کم سے کم استعمال میں لانے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں