Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 14 سو سے زائد کیسز کی تصدیق

ایک ہی دن میں 3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 482 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 124 رہی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہی دن میں کووڈ 19 سے 34 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ چکی ہے۔
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 519 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے 2 لاکھ 60 ہزار 393 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

مملکت کے 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ایک رہی(فوٹو، سوشل میڈیا)

جمعرات کے دن سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے جنکی تعداد 86 تھی جبکہ جدہ میں 77 ، الھفوف 60 ، مدینہ منورہ اور دمام میں مریضوں کی تعداد 51 ، 51 رہی ینبع میں 48 ، خمیس مشیط 44 ، بارق 42 ، جازان اور تبوک میں 41 ، 41 افراد میں کووڈ 19 کے وائرس کا تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 40 رہی جبکہ طائف میں 38 ، المبرز 34 ، احد رفیدہ 32 ، بریدہ 28 ، ابھا 26 ، نجران 24 ، بیش 22 ، عیون الجوا ، العیدابی اور خلیص میں 15 ،پندرہ ، حفر الباطن ، 14 ، قلوہ 12 ، قطیف 11، عنیزہ ، شرورہ اور الجبیل میں 10 ، دس افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
سعودی عرب کے 19 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ12 شہروں میں 2 ، دو  اور دیگر  12 شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ،تین رہی۔
 سعودی عرب کے مختلف شہروں کے طبی مراکز میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں 30 ہزار 823 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت بہتر ہے تاہم 1 ہزار 805 مریضوں کو نازک حالت کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔
کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزرات صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جس پر عمل کرنا سب کےلیے لازمی ہے جبکہ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں خاص طور پر جب بھی گھر سے باہر جائیں واپسی پر سب سے پہلے 20 سیکنڈ تک ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں کیونکہ کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے ہی نظام تنفس تک منتقل ہوتا ہے جس سے انسان اس مہلک مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے

شیئر: