Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدل  شاہراہ عبور کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ

پیدل شاہراہ عبور کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
 محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ شاہراہیں عبور کرنے والے راہگیروں پر جرمانہ ہوگا-  شاہراہ پیدل عبور کرنا ٹریفک خلاف ورزیوں میں شامل ہے-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر  پر توجہ دلائی کہ شاہراہ عبور کرنے والے راہگیر کی زندگی خطرات سے دوچار ہوجاتی ہے- اس سے ٹریفک معطل ہوتا ہے اور ٹریفک حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے- اسی لیے شاہراہ ایک طرف سے دوسری طرف آنا جانا منع ہے-  
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جو شخص شاہراہ عبور کرے گا اس پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا- 
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ ایک ہزار ریال جرمانہ معمول کے مطابق لگایا جائے گا جبکہ انتہائی جرمانہ جو دو ہزار ریال مقرر ہے اس کا فیصلہ ٹریفک اتھارٹی کرے گی-  اس سلسلے میں انتہائی جرمانے کے اسباب کی نشاندہی بھی کرنا ہوگی-

شیئر: