Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش، سعودی سکالر کی کامیابی

نمائش 29 جولائی سے 15 اگست تک آن لائن منعقد کی گئی۔ (فوٹوسبق)
سعودی محکمہ ڈاک سے وابستہ ڈاک تاریخ کے سکالر مبارک القحطانی نے بنگلہ دیش میں ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش میں گولڈ میڈل  حاصل کیا ہے۔
بنگلہ دیشی بین الاقوامی ڈاک نمائش میں مختلف ملکوں کے 170 ڈاک ٹکٹوں کے شائقین شریک ہوئے۔ نمائش 29 جولائی سے 15 اگست تک آن لائن منعقد کی گئی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مبارک القحطانی نے نمائش میں اس پہلے سعودی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا حصہ تاریخی حوالوں کے تناظر میں پیش کیا  جو  1926 کو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے حکم پر جاری کیا گیا تھا۔
القحطانی نے 80 صفحات میں ڈاک ٹکٹ کے اہم پہلوؤں کو نمایاں کیا۔ نمائش میں یہ اپنی نوعیت کا واحد علمی جائزہ تھا۔ 
سعودی سکالر نے ڈاک ٹکٹوں کے شائقین کی سعودی انجمن اور خلیجی ممالک کی متعدد انجمنوں کے ممبر ہیں۔ وہ ڈاک ٹکٹوں کی مختلف حوالوں سے تاریخ بھی ترتیب دے چکے ہیں- کئی انعامات جیتے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: