Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

سعودی افواج کے چیفس آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نےملاقات کی ہے۔
 سعودی وزارت دفاع  نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا کہ 'جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف کا ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خیر مقدم کیا ہے۔'
بیان میں کہا گیا  ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ 
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر سعودی وزارت دفاع)

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر پیر کی صبح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز  اور دیگر اعلٰی حکام نے کیا تھا۔ 

شیئر: