Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

61 ججوں اور پبلک پراسیکیوشن کے کئی ممبران کی ترقی کا حکم

مختلف درجے کی عدالتوں کے لیے ترقی دی گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)   
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 61 ججوں کے تقرر کا فرمان جاری کیا ہے۔ مختلف درجے کی عدالتوں کے لیے ترقی دی گئی ہے۔   
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ ججوں کی تقرری کی بدولت عدالتوں کی اہم ضروریات پوری ہوں گی۔ شاہ سلمان نے یہ فیصلہ عدالتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا ہے۔  
الصمعانی نےججوں کی ترقی پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جج  اسلامی شریعت کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنے نئے فرائض زیادہ بہتر شکل میں انجام دیں گے۔
دریں اثنا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ممبران کی ترقی کے فرمان جاری کردیے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے بعض ممبران کو ترقی دے کر پبلک پراسیکیوٹر کے منصب پر فائز کیا ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے شاہی فرمان کے اجرا پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
  انہوں نے کہا کہ پبلک پراسیکیوشن کے ارکان ترقی کے بعد اپنی ذمہ داری زیادہ بہتر اور موثر شکل میں ادا کریں گے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی قیادت نے ترقی دے کر آپ پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں اور پہلے سے زیادہ دلچسپی سے کام کریں۔  

پبلک پراسیکیوشن کے بعض ممبران کو بھی ترقی دی گئی ہے ( فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے  کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت میں بدعنوانی کے خلاف قومی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پبلک پراسیکیوشن کا کردار کلیدی ہے۔
اسی تناظر میں اس ادارے کو نہ صرف یہ کہ مطلوبہ عملہ فراہم کیا جارہا ہے۔اسے کام میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ترغیبات سے بھی نوازا جارہا ہے۔  

شیئر: