Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 231 نئے کیسز

مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد24 ہزار 539 ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ جمعہ 21 اگست کو ایک ہزار 231  نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 591 افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک دو لاکھ 77 ہزار 67 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 32 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے' اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 580 ہو چکی ہے۔

 پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 591 افراد صحتیاب ہوئے۔(فوٹو سبق)

مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد24 ہزار 539 ہے جس میں ایک ہزار675 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے  حوالے سے بتایا کہ  مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  حائل میں رہی جہاں77 نئے مریض سامنے آنے ہیں ۔
مکہ مکرمہ میں 77 ، مدینہ منورہ 73، جازان 60 ، تبوک 52 ، ریاض 43 ، جدہ 39 ، ابہا 32 ، ابوعریش 35، دمام 32، خمیس مشیط 31، ینبع 29 اور نجران میں 29 رہی۔
اعداد وشمار کے مطابق 16 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک  جبکہ 23 شہروں میں 2 ، 2 اور 14 شہروں میں 3 ،3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔

متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے جبکہ  ہاتھوں کوہر دو گھنٹے بعد جراثیم کش محلول سے صاف یا صابن سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں علاوہ ازیں گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان  کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ  تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: