Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ: 24 رنز پر پاکستان کے تین آؤٹ

زیک کرولی 34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 267 رنز بنا ئے- (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹون کے نقسان پر 24 رنز بنائے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 583 رنز پراننگز ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ ان کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے-
جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر شان مسعود چار رنز پر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
عابد علی صرف ایک رنز بنا پائے تھے کہ اینڈرسن کی گیند پر سیبلی کو کیچ دے بیٹھے۔  بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 11 رنز پر ااینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔
پہاڑ جیسے رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن پریشر میں ہے ۔
تیسرے دن کا کھیل کل صبح شروع ہو جائے گا۔
تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو کھیل کو دو بار بارش کے باعث روکنا پڑا۔ پہلے دن محتاط انداز اپنانے کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر اور زیک کرولی نے شاندار بیٹنگ کی-

انگلینڈ نے پہلی اننگز 583 رنز پر ڈکلیئر کر دی (فوٹو: اے ایف پی)

زیک کرولی 34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 267 رنز بنا ئے- ان کو وکٹ کیپر محمد رضوان نے اسد شفیق کی گیند پر سٹمپ آؤٹ کیا- جوز بٹلر نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 152 رنز بنائے ،یہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ سکور ہے-
اس کے بعد آنے والے کھلاڑی کرس ووکس  نے 40 رنز بنائے اور فواد عالم کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ پکڑا دیا-
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم نے دو جبکہ اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جمعے کو پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 329 رنز بنائےتھے۔
پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد  ٹیم محتاط انداز میں بیٹنگ کرتی دکھائی دی۔
انگلینڈ کو 12 کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مسعود نے رائے برنز کا کیچ لیا۔
اس کے بعد دوسرے اوپنر ڈوم سیبلی کو یاسر شاہ نے 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ کپتان جو روٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 29 رنز کا اضافہ کیا، نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کیچ لیا۔ اولی پوپ صرف تین رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم نے دو دو جبکہ اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ساؤتھمپٹن میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر: