Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں نے عسیر میں تاریخی مقامات بحال کردیے 

 یہاں ایک سکول کو بھی آباد کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی نوجوانوں نے عسیر ریجن کے قدیم قریے کے تاریخی مقامات بحال کردیے۔ 
’نشامی الحی‘ کے نام سے ایک پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ قریے کے تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے دن رات کام کیا۔
اخبار 24 کے مطابق نوجوانوں نے قدیم قریے کی ایک مسجد کا بھی احیا کیا ہے جو  500 برس سے زیادہ پرانی ہے۔ یہاں ایک سکول کو بھی آباد کیا گیا ہے جو کئی عشرے پہلے بند ہوگیا تھا۔ 

نوجوانوں نے قریے کے بزرگوں کو جمع کرکے متعدد آثار قدیمہ بحال کیے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

نوجوانوں نے قریے کے بزرگوں کو جمع کرکے ان سے ماضی کی بھولی بسری یادیں دریافت کرکے متعدد آثار قدیمہ بحال کیے ہیں۔
انہوں نے قریے کے بیچوں بیچ ایک شبینہ روٹ  بھی قائم کیا جہاں بستی کے باشندے سیاحت کا شوق پورا کرسکیں گے۔- کئی پرانے محل جن کے نام و نشان مٹتے جارہے تھے اصلاح و مرمت کرکے محفوظ کردیے ہیں۔ 
یاد رہے کہ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے جولائی میں ’نشامی الحی‘ پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ عسیر ریجن کے قریوں کے احیا کے لیے سماجی، معاشی، سیاحتی اور صحت اداروں نے بھی اس سلسلے میں تعاون کیا۔

شیئر: