Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : چوری میں ملوث 2 شہری گرفتار

ملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مکہ ریجن کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ جدہ میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو سعودیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ چوری کی 6 وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملزمان نے شہر کے متعدد ریسٹورنٹس اور دکانوں میں موجود ’کیش مشینوں‘ کی چوری میں مطلوب تھے۔ ان کے خلاف چوری کے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی عمریں 30 برس کے قریب ہیں۔ ان سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چالان کریمینل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے امن عامہ کی جانب سے شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے کے اہلکار ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

شیئر: