Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں جھگڑے اور فائرنگ کے ملزمان گرفتار

ملزمان نے ساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو زدوکوب کیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
مکہ میں پولیس نے جھگڑے اور فائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک شخص کو زدوکوب کیا اوراس کے دورازے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔
 ویب نیوز ’سبق ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 'مکہ کے شمالی علاقے میں پولیس کو ٹیلی فون پر اطلاع ملی کہ چند افراد میں زبردست لڑائی ہو رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ بڑھ نہ جائے۔
اطلاع ملتے ہی فوری طور پر قریب ترین پولیس پارٹی واقعے کی جگہ پر پہنچی۔ اس سے قبل حملہ آوروں کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر آیا اوراس نے فائرنگ کی جس کے بعد چاروں حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 'لڑائی میں زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔'
پولیس نے جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول اور راؤنڈز بھی برآمد کر لیے ہیں۔

شیئر: