Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر انویسٹمنٹ سکیموں کے اشتہار سے ہوشیار

دھوکے باز مالیاتی امور کی تفصیلات انتہائی مہارت سے حاصل کرتے ہیں
سعودی بینکوں میں آگہی و ابلاغی کمیٹی نے اکاونٹس ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ  سوشل میڈیا کے ذریعے حیلوں اور بہانوں سے لوٹنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ اکاونٹس ہولڈرز کو بے وقوف بنا کر رقمیں اینٹھنے کا نیا طریقہ کار اپنایا جارہا ہے۔
جعلساز دھوکہ دہی کی وارداتیں کرنے کے لیے اکاونٹس کی نجی اور مالیاتی معلومات لے کر وارداتیں کررہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابلاغی و آگہی کمیٹی نے سعودی اور غیرملکی اکاونٹس ہولڈرز کو ہدایت کی کہ اگر کوئی شخص ٹیلیفون پر رابطے یا ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ پر اشتہار دے کر کوئی انویسٹمنٹ سکیم کی ترغیب دے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اسے نظرانداز کردیا جائے۔اس قسم کے کسی بھی رابطے کا کوئی جواب نہ دیا جائے۔ 
 انویسٹمنٹ سکیم  قبول کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کیے بغیر اسے قبول نہ کیا جائے۔ 
ابلاغی کمیٹی نے بیان میں مزید کہا کہ بعض دھوکے باز اکاونٹس ہولڈرزکو لوٹنے کے لیے ایسے طور طریقے اور تکنیکی حربے استعمال کررہے ہیں جنہیں سماجی انجینیئرنگ کا نام دیا جارہا ہے۔
دھوکے بازاہم نجی معلومات اور مالیاتی امور کی تفصیلات انتہائی مہارت سے حاصل کرکے واردات کرتے ہیں۔ اس طرح کے لوگوں سے ہوشیار رہا جائے۔    

شیئر: