Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 12 ہلاکتیں

پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 482 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا سے اب تک مرنے والے افراد کی تعداد چھ ہزار 267 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک دو لاکھ 94 ہزار 193 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں سے دو لاکھ 78 ہزار 939 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدد آٹھ ہزار 987 ہے۔  
اس وقت گلگت، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں صرف 113 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ کورونا متاثرین کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 676 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 96 ہزار 466 ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو ہزار 265، بلوچستان میں 12 ہزار 664، گلگت بلتستان میں  دو ہزار 745، اسلام آباد میں 15 ہزار 546 اور خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 831 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں