Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کے زیرعلاج مریض 8 ہزار 803

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 445 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جمعرات  کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا سے اب تک مرنے والے افراد کی تعداد چھ ہزار 274 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک دو لاکھ 94 ہزار 638افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں سے دو لاکھ 79 ہزار 561 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

پاکستان میں اس وقت کورونا کے صرف آٹھ ہزار 803 کیسز ہیں۔
اس وقت گلگت، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں صرف 114 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ کورونا متاثرین کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 877 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 96 ہزار 540 ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو ہزار 272، بلوچستان میں 12 ہزار 721، گلگت بلتستان میں  دو ہزار 773، اسلام آباد میں 15 ہزار 562 اور خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 893 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں