Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں کے آخر تک سینما گھروں میں اضافہ

مزید 2 شہروں میں سینما گھر کھولے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سمعی و بصری ابلاغ اتھارٹی کے نمائندے ’منذر الذکیر‘ نے کہا ہے کہ مملکت میں سال رواں کے آخر تک سینما گھروں کی اہمیت سو فیصد بڑھ جائے گی- انہوں نے یہ بات الجبیل اور الاحسا کمشنریوں میں نئے سینما گھروں کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے- 
العربیہ نیٹ کے مطابق الاحسا سینما گھر میں ’شمس المعارف‘ (معلومات کا سورج) فلم دکھائی گئی- شائقین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے کے لیے پہنچے- فلم کی کہانی نئی سعودی نسل کے بارے میں ہےجس میں دکھایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ نے سعودی نوجوانوں کی زندگی کا رخ ہی بدل دیا - 
 ’معیار زندگی‘ پروگرام کے ترجمان مزروع المزروع نے بتایا کہ ہم پروگراموں کے ذریعے عوام کو رنگا رنگ سرگرمیوں سے متعارف کرا رہے ہیں- سینما کے ذریعے سیاحت اور ثقافت کو خوبصورت انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے- 
سلطان الحکیرنے بتایا کہ سعودی عرب میں دو نئے سینما گھر کھولے جائیں گے- ان میں سے ایک ریاض اور دوسرا ظہران میں ہوگا- موفی کمپنی ستمبر میں دونوں اہم شہروں میں سینما گھر کھولے گی- ان کے ذریعے زندگی کے مختلف تجربات نمایاں کیے جائیں گے-

شیئر: