Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی پبلک بسوں میں مفت انٹرنیٹ 

520 پبلک بسوں میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔(فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے 520 پبلک بسوں میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی ہے۔ ان میں سے 410 بسیں ابوظبی اور 110 بسیں العین شہر میں چل رہی ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے یہ کام الامارات کمیونیکیشن کمپنی (ڈو) کے تعاون سے انجام دیا ہے تاکہ بسوں کے مسافر سفر کے دوران معیاری خدمات سے استفادہ کرسکیں۔ 
ٹرانسپورٹ سینٹر نے بتایا کہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ بسوں کے مسافر سفر کے دوران انٹرنیٹ کی اعلی سروس سے فیض یاب ہوں گے۔ 

سمارٹ آلات آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

انٹرنیٹ پر اپنے اکاؤنٹ بھی کھول سکیں گے اور دفتری امور بھی انجام دے سکیں گے۔ سمارٹ آلات آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت بس سروس کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے بھی فراہم کی ہے۔
ٹرانسپورٹ سینٹر بس سروس کے ذریعے شہر میں ٹریفک اژدحام کو کنٹرول کرنا چاہتاہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والےدھویں کی مقدار کم سے کم ہو اور مقامی باشندے اور مقیم غیرملکی صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول میں سفر کرسکیں۔ 

شیئر: