کیبل چرانے والا ایشیائی گروہ گرفتار
ملزمان میں ایک انڈین 3 بنگلہ دیشی شامل ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
مشرقی ریجن میں پولیس نے بجلی کے کیبل و دیگر اشیا چرانے کےالزام میں 4 رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ریجنل پولیس ترجمان نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ ملزمان میں 3 بنگلہ دیشی جبکہ چوتھا انڈین ہے جو بجلی کمپنی کے تانبے کے کیبلز اور الیلومینم کے سرکٹ بریکرز چراتے تھے جنہیں بعدازاں وہ ارزاں داموں اسکریپ کے طور پر فروخت کردیاکرتے تھے۔
ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتیں حفر الباطن کمشنری میں کی تھیں جبکہ مسروقہ سامان بھی وہاں ہی فروخت کیا جس پر انکے خلاف مقدمہ حفر الباطن کمشنری میں ہی درج کیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے تقریبا 70 ہزار ریال مالیت کا سامان چرایا تھا ۔ کیبلز اور دیگر اشیا چرانے پر چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی اردرج کرکے انہیں تحتیقاتی ادارے کےسپرد کردیا گیا جہاں سے انکا چالان فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔