Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس ، نئے تعلیمی سال پر مبارک باد 

سرکاری اداروں میں ایس او پیز کے تحت اہلکاروں کی واپسی کو سراہا  گیا۔(فوٹو واس)
سعودی کابینہ نے  ہفتہ واری اجلاس میں مملکت اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کے علاج معالجے سمیت اس حوالےسے پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں رواں ہفتے سرکاری اداروں میں جاری ایس او پیز کے تحت اہلکاروں کی واپسی کو بھی سراہا  گیا جو کووڈ 19 کی وجہ سے گھروں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے آن لائن اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی ۔ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم معاملات زیر بحث آئے۔

مختلف سرکاری اداروں میں ترقی اور تعیناتی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔(فوٹو واس)

کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے تحت احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
سعودی کابینہ کے آن لائن اجلاس کے حوالے سے  قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصیبی نے بتایا کہ کابینہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا ء، والدین ، اساتذہ اور ادارہ امور تعلیم سے تعلق رکھنے والوں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے کورونا وائرس کے موجودہ حالات کے سبب آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری کیا۔
قائم مقام وزیر اطلاعات نے مزید کہا کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کے علاقے الجوف اور حدود الشمالی میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے پراظہار تشکر کیا گیا۔
کابینہ کے اجلاس میں مختلف ملکی اور بین الاقوامی موضوعات زیر بحث آئے جن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے مملکت کے جانب بلیسٹک اور ڈورون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
کابینہ ارکین نے سوڈان میں قیام امن کے حوالے سے ابتدائی معاہدے کو بھی سراہا گیا جو سوڈانی حکومت اور انقلابی محاذ کے مابین طے پایا ہے جس سے علاقے میں امن قیام امن کی راہ ہموار ہوگی جو سوڈانی عوام کی خواہش ہے۔
اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن میں سعودی عرب اور قبرص کے مابین باہمی تعاون کے فروغ  کے علاوہ سعودی عرب اور کوریا کے مابین کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کےلیے مفاہمتی یاداشت کی منظوری۔ 
کابینہ میں ’شاہ سلمان کمپلیکس برائے عربی ‘ کے قیام کے منصوبے کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں میں ترقی اور تعیناتی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: