Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلساز گروہ پھر سرگرم، بینک اکاونٹ ہولڈرز خبردار

ساما کا کہنا ہے کہ نجی اور بینک معلومات کو خفیہ رکھیں۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں کے تمام اکاونٹس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نجی اور بینک معلومات کو خفیہ رکھیں۔ کسی کو بھی اپنےاکاونٹ اور اپنی شناختی نجی معلومات دینے سے گریز کریں۔
ساما نے انتباہ کیا کہ جعلساز گروہ منظم طریقے سے اکاونٹس ہولڈرز کو بے وقوف بناکر رقمیں نکال رہے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ساما نے بیان میں کہا  کہ حالیہ ایام میں دھوکے باز عناصر سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی تک کا نام اکاونٹس ہولٹرز سے ان کی نجی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے لگے ہیں۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ بار بار تنبیہ  کی جاچکی ہے کہ کوئی بھی بینک کسی بھی  اکاونٹ ہولٹر سے ٹیلیفون یا سماجی رابطہ وسائل کے توسط سے ان کے اکاونٹ اور ان کے ذاتی کوائف دریافت نہیں کرتا۔ لہذا کوئی بھی اکاونٹ ہولڈر اس حوالے سے کسی بھی رابطے کا جواب نہ دے۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ دھوکے باز عناصر اکاونٹس ہولڈرز کو رجھانے کے لیے جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ آپ کے نام انعام نکلا ہے۔ کبھی بتاتے ہیں کہ بینک کے ذمہ آپ کی کچھ رقم نکل آئی ہے۔ کارروائی کے لیے ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں۔  

دھوکے باز نت نئے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

ساما کا کہنا ہے کہ دھوکے باز گمراہ کرنے کے لیے نت نئے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ان کی بنیادی کوشش یہ ہوتی ہے کہ کسی طرح سے خفیہ معلومات ان کے ہاتھ لگ جائے اور وہ تکنیکی حربے استعمال کرکے ان کے اکاونٹس سے رقمیں نکال لیں۔
ساما نے کہا کہ کوئی بھی اکاونٹ ہولڈر اس قسم کے کسی بھی رابطے کا کوئی جواب نہ دے۔ 

شیئر: