Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی ریاست الفجیرہ میں زلزلے کے جھٹکے 

ری ایکٹر سکیل اس کی شدت پر3.4 تھی۔ (فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں جمعے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امارات میں قومی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 8 منٹ پر الفجیرہ ریاست میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر سکیل اس کی شدت پر3.4 تھی۔ 
الامارات الیوم نے سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز فجیرہ مں سطح زمین سے بارہ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔  
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الفجیرہ کے باشندوں نے زلزلے کے  ہلکےجھٹکے محسوس کیے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

 

شیئر: