Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئرویز کی تنخواہوں میں کٹوتی میں دسمبر تک توسیع

اتحاد ایئر ویز کے ملازمین کی ستمبر سے دسمبر کے آخر تک تنخواہ میں 10 فیصد کمی ہوگی، فوٹو (اے ایف پی)
ابو ظبی کی سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے اپنے عملے کی تنخواہوں میں کورونا کے سبب کی گئی کٹوتی میں سال کے آخر تک توسیع کردی ہے۔
اتحاد ایئرویز کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں ستمبر سے دسمبر کے آخر تک 10 فیصد کٹوتی رہے گی۔ اس سے پہلے اگست تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سے 50 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے الاؤنسز کی ادائیگی البتہ دوبارہ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل ٹرانسپورٹ اور دیگر الاؤنسز کی ادائیگی بھی بند کر دی گئی تھی۔

 

کورونا وائرس کی وجہ سے ایوی ایشن کی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے سبب ہوائی سفر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایئرلائنز کو مجبور کیا کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں کمی کریں یا ملازمتیں ختم کریں تاکہ اس بحران پر قابو پایا جا سکیں۔
اس سے قبل اتحار ایئر ویز  اور دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس نے ملازمتیں ختم کر دی تھی اور عملے سے کہا تھا کہ وہ بغیر تنخواہ کی چھٹیا لے لیں۔
تاہم اتوار کو ایمریٹس ایئرلائن نے اعلان کیا کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے سے وہ ملازمیں کو مکمل  تنخواہ ادا کرنا شروع کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے تقریباً چھ مہینے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے کے بعد ملازمین کی تنخواہیں کم کی تھی۔
ایمریٹس کے دو ملازمین نے امارات کے اخبار گلف نیوز کو بتایا کہ تین ستمبر کو ایئرلائن کی جانب سے انہیں ایک خط ملا  جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنخواہیں کوڈ19 سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کی جائیں گی۔

شیئر: